Latest News

ہلال احمر پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ گلبرگ کالج فور وومن ، لاہور میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد –

ہلال احمر پنجاب نے 07 فروری 2023 کو گورنمنٹ گلبرگ کالج فور وومن ، لاہور میں ہلال احمر پنجاب کے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا۔
بلڈ کیمپ کا بنیادی مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنا ہے جو ہلال احمر پنجاب کے JTK تھیلیسیمیا سنٹر میں مفت انتقال خون کے لیے آتے ہیں۔
انتظامیہ، اساتذہ اور طلبات تھیلیسیمیا کے لیے خون کا عطیہ دینے اور اس نیک مقصد کو پورا کرنے میں حصہ لیا ۔
ہلال احمر پنجاب کی بلڈ ٹیم نے خون کے عطیہ کے حوالے سے ایک سیشن دیا اور کالج کی مختلف کلاسز میں تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی دی گئی ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ماہر نفسیات، ہلال احمر پنجاب، ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی مرض ہے جو والدین سے بچوں میں جینز کے ذریعے منتقل ہوتا ہے اور خون کی خرابی اس وقت ہوتی ہے جب جسم میں ہیموگلوبن نامی پروٹین کی کافی مقدار نہیں بن پاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو اپنے روزمرہ کے معمولات کو چلانے کے لیے خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے اور ہلال احمر پنجاب اپنا تھیلیسیمیا سنٹر چلا رہی ہے جس میں ضرورت مند اور غریب لوگوں کو روزمرہ کی بنیاد پر مفت خون فراہم کیا جاتا ہے
مزید برآں، گورنمنٹ گلبرگ کالج فور وومن ، لاہور کی پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر گوندل نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کے انعقاد اور انسانیت کے لیے کام کرنے پر ہلال احمر پنجاب کی ان گنت کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہلال احمر پنجاب کے ساتھ مستقبل میں مزید بلڈ کیمپ منعقد کرنے کا بھی یقین دلایا۔
آخر میں ہلال احمر پنجاب کی جانب سے بلڈ ڈونرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *